• اپریل 16, 2021

پی ڈی ایم وغیرہ سب بھول جائیں،عمران خان 5 سال پورے کرے گا،وزیر ریلوے شیخ رشید

چمن:شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم وغیرہ سب بھول جائیں، عمران خان 5 سال پورے کرے گا، کئی جنوریاں آئیں کئی گئیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے چمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا احتجاج کرنیوالی 11 پارٹیوں کیخلاف کرپشن کیسز ہیں، یہ 11 جماعتیں صرف اس لئے اکٹھی ہیں کیونکہ ان کے خلاف کرپشن کیسز ہیں، پی ڈی ایم کہتی ہے ووٹ کو عزت دو لیکن ووٹر کو کورونا سے مرنے دو، کورونا وائرس کی پہلی لہر میں اللہ نے رحم کیا پاکستان محفوظ رہا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا ریلوے کی ترقی کیلئے ایم ایل ون منصوبہ اہم ہے، ریلوے کے نظام کو مرحلہ وار ترقی دے رہے ہیں، ریلوے کا ایک پلاٹ فروخت کریں تو ریلوے کا خسارہ دور ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم عمران خان نے کورنا سے نمٹنے کیلئے 10 نکاتی اقتصادی پلان پیش کر دیا

Read Next

حکومت سیاسی مقدمات درج کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کررہی ہے،رانا ثناء اللہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے