• اکتوبر 19, 2021

پی ڈی ایم نازک حالات میں بھی منفی سیاست پروان چڑھانے میں مصروف ہے: عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے عاقبت نااندیش عناصر نازک حالات میں بھی اپنی منفی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں، عوام انتشار نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے رکن قومی اسمبلی محمدثناء اللہ مستی خیل نے ایوان وزیراعلی میں ملاقات کی، وزیراعلی کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کی ترجیحات کے مطابق ان کے حلقوں میں ترقیاتی کام شروع ہو چکے ہیں۔ عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے-

عثمان بزدار نے کہاکہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد ملکی مفادات کو نظر انداز کئے ہوئے ہے- اپوزیشن نے پاکستان کے مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ منفی سیاست کرنے والوں کی ساکھ عوام میں ختم ہوچکی ہے۔

ثناء اللہ مستی خیل نے وزیراعلی کو حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گورنر پنجاب نے برسلز میں تحریک انصاف کے یورپ سیکرٹریٹ کا افتتاح کر دیا

Read Next

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، یو اے ای کا ماحول گرین شرٹس کیلئے موزوں ہے، بابر اعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے