• جنوری 17, 2022

پی ڈی ایم مسترد شدہ اور مایوس عناصر کا غیر فطری اتحاد ہے: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مسترد شدہ اور مایوس عناصر کا غیر فطری اتحاد ہے، اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، اپوزیشن صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے معاملات، سیاسی و اہم امور اور محکمے کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میاں محمود الرشید نے وزیراعلی عثمان بزدار کو محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ اتفاق رائے سے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کے مسودہ قانون کی منظوری دے چکی ہے، نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا، نچلی سطح پر اختیارات کو حقیقی معنوں میں منتقل کر کے عوام کو بااختیار بنائیں گے، نئے بلدیاتی نظام سے مقامی سطح پر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار، پنجاب میں مزید 2 افراد جاں بحق

Read Next

کسی ملک پر کرپٹ لیڈر سے بڑا اور کوئی عذاب نہیں ہوسکتا: وزیراعظم عمران خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے