• اپریل 11, 2021

پی ڈی ایم عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کیخلاف ہے،مریم اورنگزیب

لاہور:مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کیخلاف ہے، مارکیٹ سے آٹا غائب کر کے بحران پیدا کیا گیا، یہ 52 روپے کی چینی 120 روپےمیں فروخت کر رہے ہیں۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو 27 ارب کی میٹرو بنانے پر گرفتار کیا گیا، بی آر ٹی اور حکومت دھکے کے بغیر نہیں چلتی، جلسہ چھوٹا تھا تو کرائے کے ترجمان ہلکان کیوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی اور مسائل کی نہیں، پی ڈی ایم کی فکر ہے، کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک دیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ماضی کے حکمرانوں نے صرف ملک کو لوٹا،انہیں این آر او نہیں ملے گا،شہباز گل

Read Next

شہباز شریف اور حمزہ کیخلاف 25 ارب کے منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات شروع

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے