• اپریل 11, 2021

پی ڈی ایم جماعتیں جلسے کے بعد بری طرح ایکسپوز ہوگئیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کی جماعتیں جلسے کے بعد بری طرح ایکسپوز ہوگئیں، ان کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ختم ہوگیا، اس دوران عمران خان نے پی ڈی ایم جلسے میں اپوزیشن کی بری طرح ناکامی سمیت قومی معاملات پر قریبی رہنماؤں سے بات چیت کی، اجلاس میں دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتیں جلسے کے بعد بری طرح ایکسپوز ہوگئیں، عوام کے سامنے جعلی بیانیے کی مکمل حقیقت آچکی۔ دریں اثنا پارٹی رہنماؤں نے کہا استعفوں کے معاملے پر پوری پی ڈی ایم کنفیوژن کا شکار ہے، جلسے میں مداخلت نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ درست تھا، گلگت انتخابات اور جلسوں میں ناکامی کے بعد پی ڈی ایم بیانیہ دم توڑ چکا ہے۔عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے بعد ترجمانوں کا الگ اجلاس بھی طلب کرلیا۔ ترجمانوں کا اجلاس شام ساڑھے چار بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ اس اہم جلاس مین پی ڈی ایم جلسے کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت وفاقی وزرا اور معاونین کو بھی اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔ ترجمانوں کے اجلاس میں قومی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پیٹرولیم بحران کس کی غفلت کا نتیجہ؟ تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال

Read Next

کراچی: بلاول ہاؤس کے قریب موٹرسائیکل سوار گاڑی پر میگنیٹ ڈیوائس لگا کر فرار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے