• مئی 25, 2022

پی پی عوامی مارچ آج سندھ سے پنجاب میں داخل ہوگا

پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ آج سندھ سے پنجاب میں داخل ہوجائے گا، مارچ سکھر سے گھوٹکی پھر رحیم یار خان روانہ ہو گا، بلاول بھٹوزرداری نے رات سکھرمیں خورشید شاہ کی رہائش گاہ پرقیام کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی لانگ مارچ کے شرکاء تیسرے مرحلے میں سکھر پہنچے جہاں ان کے استقبال کے لیے سٹی بائی پاس پر سو فٹ لمبا تیر کا نشان آویزاں کیا گیا تھا۔

سکھر میں قیام کے بعد چوتھے مرحلے میں عوامی لانگ مارچ کے شرکاء بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سکھر سے گھوٹکی اور پھر رحیم یار خان کے لیے روانہ ہوں گےجہاں چوک بہادر پور پر بلاول بھٹو زرداری عوامی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

Read Previous

Headlines | 02 March 2022 | A1 TV

Read Next

ق لیگ فیصلہ کرے اقتدار کیساتھ رہنا ہے یا عوام کے: شاہد خاقان عباسی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے