• جنوری 28, 2022

پی پی رہنما میر واثق کے گھر پر حملہ، سیکرٹری اطلاعات ن لیگ عطاء تارڑ کیخلاف مقدمہ درج

لاہور: خانیوال ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی امیدوار میر واثق کے گھر پر حملے کا مقدمہ ن لیگ کے سیکرٹری اطلاعات عطا تارڑ سمیت 60 نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا گیا۔

پولیس کو واقعے سے متعلق  جمع کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لیگی رہنما عطا تارڑ، چودھری وحید، عبدالغفار ڈوگر، سعد و دیگر ملزمان نے دروازہ توڑ کر اسلحے سمیت گھر پر دھاوا بولا، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ نون لیگ کے حملہ آوروں نے خواتین کو بالوں سے پکڑ کا گھسیٹا، پاکستان پیپلزپارٹی مردہ باد کے نعرے لگائے اور جیالوں کو الیکشن آفس بند نہ کرنے کی صورت میں گولیاں مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ایف آئی آر میں درخواست کی گئی ہےکہ پولیس حملے میں ملوث ملزمان کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دے۔ مقدمہ پیپلز پارٹی امیدوار سید میر واثق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم کی زیر صدارت افغانستان کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس آج طلب

Read Next

گوجرانوالہ: رواں سال کروڑوں روپے مالیت کی 2300 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے