• نومبر 29, 2021

پی پی رہنما فریال تالپور کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

کراچی: پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی، فریال 25 لاکھ روپے کے زر ضمانت کے عوض ایک ماہ کیلئے برطانیہ جائیں گی۔

سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ وکیل بیرسٹر عابد زبیری نے موقف اپنایا کہ فریال تالپور کی بیٹی لندن میں زیر تعلیم ہیں اور وہ اس وقت بیمار ہیں۔ اس لئے انہیں بیرون ملک جانا ہے۔ کہا یہ تاثر غلط ہے کہ فریال تالپور کا نام سپریم کورٹ کی ہدایت پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ای سی ایل میں نام بیرون ملک جانے میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

فریال تالپور کیخلاف نیب کورٹ اسلام آباد میں کرپشن ریفرنس زیر سماعت ہے، درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ، چیئرمین نیب اور دیگر فریق ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سعودی عرب میں پاکستان سمیت 6 ممالک سے براہِ راست داخلے کی اجازت

Read Next

کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس، مصطفٰی کمال احتساب عدالت پیش

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے