• اکتوبر 27, 2020

پی پی حکومت نے ڈیفنس کراچی کو ڈبویا، عمران خان کو ووٹ دینے کی سزا دی گئی: حلیم عادل

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ڈیفنس کو ڈبویا، انہیں عمران خان کو ووٹ دینے کی سزا دی گئی ہے، آدھا سندھ پانی میں ڈوبا ہوا ہے، 72 اموات ہوچکی ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم دورہ کراچی میں اس شہر کے لئے بڑا اعلان کرینگے۔ نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ، سیوریج کا نظام اور ٹرانسپورٹ سمیت 6 منصوبے شروع کرنا ترجیحات میں شامل ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی میں سازش کی جارہی ہے، تحریک انصاف سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر شہر کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سپریم کورٹ نے نیپرا کو عوامی سماعت کر کے فیصلے کا اختیار دے دیا

Read Next

یو اے ای نے اسرائیل کو تسلیم کر کے اسلامی دنیا سے غداری کی: آیت اللہ خامنہ ای

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے