• ستمبر 27, 2022

پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن ٹیٹ ورک میں تکنیکی خرابی، انٹرنیٹ سروس متاثر

لاہور: ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث شمالی اور وسطی حصوں میں پی ٹی سی ایل کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک میں فنی خرابی، صارفین کو انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی فراہمی میں مشکلات کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں گزشتہ چند روز سے صارفین کو موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق ملک میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اپٹک فائبر میں خرابی پیدا ہوئی ہے، خرابی کی وجہ سے صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی میں تعطل کا سامنا ہے۔

اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، پشاور سمیت متعدد ریجنز میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی شکایت سامنے آرہی ہیں۔

پی ٹی سی ایل آپٹیکل فائبر میں تکنیکی مسائل کے باعث یوفون فور جی کی شمالی اور وسطی پنجاب میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہے۔

پی ٹی سی ایل ترجمان کا کہنا ہے کہ انکی ٹیمیں صارفین کی سہولت کے لیے انٹرنیٹ سروس کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے پر “پی ٹی سی ایل” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

Read Next

وزیراعظم نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا، بچوں کو قطرے بھی پلائے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔