• جنوری 19, 2022

پی ٹی آئی کے بانی کارکن کا انتقال، وزیراعظم عمران خان کا اظہار افسوس

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کارکنوں میں سے ایک ڈاکٹر ابوالحسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بانی ممبران میں سے ایک ڈاکٹر ابو الحسن کے اتنقال کے بارے میں جان کر افسوس ہوا، انہوں نے ہماری پارٹی کی تنظیم کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ میری تعزیت اور دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اولاف شولس کوجرمنی کا چانسلر بننے پر مبارک باد دیتے ہیں، پاکستان اور جرمنی کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے جرمن چانسلر کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

ٹویٹر پر وزیراعظم نے پاکستان اور جرمن کی کثیر الجہت، طویل المدتی شراکت داری کو مزیدمستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ڈھاکا ٹیسٹ:بنگلا دیش کو اننگز اور 8رنز سے شکست،پاکستان کا سیریز میں وائٹ واش

Read Next

پاکستان میں پہلی پلاسٹک کی سڑک بن گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے