• ستمبر 19, 2021

پی ٹی آئی کا پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام بارے مسلم لیگ ق سے مشاورت کااعلان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام بارے اتحادی مسلم لیگ ق سے مشاورت کااعلا ن کردیا۔ وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کےروز طلب کرلیاگیا، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ اور وزیربلدیات کو نئے بلدیاتی نظام کوجلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلی عثمان بزدار، گورنر چودھری محمد سرور سمیت اہم وزرا نے شرکت کی۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم نے پنجاب میں جلد بلدیاتی انتخابات کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور وزیربلدیات محمود الرشید کو تمام امور کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی

عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات بارے قانون سازی اوردیگر امور کو حتمی شکل دی جائے۔

وزیراعظم نے نئے بلدیاتی نظام بارے مسلم لیگ ق کے تحفظات دور کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کااجلاس ہفتہ کےروز طلب کرلیاگیا، ویڈیو لنک پر ہونے والے اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام کو حتمی شکل دینے پرمشاورت ہوگی۔ وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی میں وفاقی وزرا اسد عمر، شاہ محمود قریشی پ رویز خٹک، پنجاب کے وزیر بلدیات محمودالرشید شامل ہیں۔ مسلم لیگ ق کی جانب سے وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ، مونس الہی شامل ہوں گے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغانستان میں اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام کیلئے طیارے، ہیلی کاپٹراسلام آباد پہنچ گئے

Read Next

خورشید شاہ دو سال ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جیل منتقل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے