• مئی 24, 2022

پی ٹی آئی کا اپنے ہی رکن اسمبلی نور عالم کو شوکاز نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنے ہی رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نور عالم خان کی اپنی ہی حکومت کے خلاف بیان بازی پر پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

صدر پی ٹی آئی پختونخوا پرویز خٹک نور عالم خان کو شو کا نوٹس جاری کریں گے جبکہ پرویز خٹک نے بیان بازی پر نور عالم خان سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب نور عالم خان نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کوئی شوکاز نوٹس ابھی تک نہیں ملا، میراتعلق صوبے سے نہیں وفاق سے ہے، پرویزخٹک پارٹی چیئرمین نہیں ہےاور وہ مجھے شوکازنوٹس نہیں دے سکتا، ہمیشہ مہنگائی، احتساب، کرپشن کیخلاف آواز اٹھائی ہے، اسمبلی میں گیس، آٹا اوربجلی کے مسائل کیلئے آواز اٹھاؤں گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا: وزیراعظم عمران خان

Read Next

افغانستان میں زلزلہ، بچوں، خواتین سمیت 26 افراد جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے