
گلگت: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی خالد خورشید کو نیا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب کر لیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے اپوزیشن کی طرف سے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی امجد ایڈوکیٹ امیدوار تھے۔ وزیراعلیٰ خالد خورشید کو 22 اراکین کی جبکہ اپوزیشن کے امجد ایڈوکیٹ کو 9 اراکین کی حمایت حاصل ہوئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 26 نومبر کو سید امجد علی زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر جبکہ پی ٹی آئی کے نذیر احمد ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئے تھے۔ سپیکر امجد علی نے 18 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے حریف غلام محمد نے آٹھ ووٹ حاصل کئے۔
ڈپٹی سپیکر نذیر احمد نے بائیس ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار کو نو ووٹ ملے۔ بعد ازاں سبکدوش ہونے والے سپیکر فدا محمد ناشاد نے نئے منتخب سپیکر سے حلف
0 Reviews