• جولائی 28, 2021

‘پی ٹی آئی حکومت کی تباہی، بربادی کا سورج آزاد کشمیرمیں طلوع نہیں ہونے دیں گے’

کوٹلہ:  نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کشمیرفروش ہے وہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک آیا۔ پی ٹی آئی حکومت کی تباہی، نالائقی اور سلیکشن کاسورج آزادکشمیرمیں طلوع نہیں ہونےدیں گے۔

کوٹلہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کا وائرس مقبوضہ کشمیر کو نگل گیا، عمران خان اور تحریک انصاف کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہیں، میری اطلاع کے مطابق کشمیر کے سودے میں عمران خان کی مرضی شامل تھی، کشمیری عوام کیساتھ مل کرعمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں کشمیریوں کا خون تمہیں بیچنےکاحق کس نےدیا۔

انہوں نے کہا کہ جس انسان نےساری زندگی کھیل کود میں گزاری ہو وہ کیاجانےخارجہ پالیسی کیا ہوتی ہے، وہ کرکٹ گراؤنڈ میں بلے گھماتاتھا، اسی بلے سے مار مار کرعوام کو ادھ موا کر دیا، کہتاہے میں نے کشمیر پر خاموشی اختیار کر لی ہے، عوام بھی 2 منٹ کی خاموشی اختیار کر لیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف بتاتے تھے میں نے موٹرویز بنائیں، بجلی بنائی، ضرب عضب کامیابی سے کیا۔ عمران خان کشمیرآئیں گےتوعوام کو کیا بتائیں گے، رمضان المبارک میں عوام کو ایک ایک کلوچینی کیلئےذلیل وخوارکیا۔ پی ٹی آئی حکوممت کی بربادی،تباہی،نالائقی اورسلیکشن کاسورج پاکستان میں غروب ہو رہا ہے، اس سورج کوہم آزادکشمیرمیں طلوع نہیں ہونےدیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کی چوتھی لہرکے واضح آثار،پاکستان میں وائرس کی بھارتی قسم پھیلنےکا خدشہ

Read Next

چیف آف دی نیول سٹاف اوپن گالف چیمپیئن شپ کا آغاز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے