• اکتوبر 31, 2020

پی ٹی آئی تاریخ کی شفاف ترین اور بے داغ حکومت ہے، عثمان بزدار کا دعویٰ

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو تاریخ کی شفاف ترین اور  بے داغ حکومت قرار دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 2 برس میں کرپشن کا ایک بھی داغ تحریک انصاف کی حکومت کے دامن پر نہیں ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسی شفاف حکومت آج تک نہیں آئی، کرپٹ مافیا کی لوٹ مارکی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لوٹ مار کے تمام راستے بند کر دیے ہیں، اپوزیشن کی منفی سیاست تیزی سے ختم ہو رہی ہے، اپوزیشن کے پاس باتیں کرنے کے سوا کوئی ایحنڈا نہیں ہے، اب کرپشن اور لوٹ مار کادور واپس نہیں آئے گا۔

وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ  مشکل وقت میں عوام کو تنہا چھوڑنے والوں کے لیے پاکستان کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں ہے، ہماری حکومت نے وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑ دیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکا کا چینی ہیکرز پر کووڈ 19 کی ویکسین چوری کا الزام

Read Next

News Headlines | 11:00 AM | 22 July 2020 | A1 News

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے