• دسمبر 5, 2021

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا: جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کی اپیلیں خارج

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کی اپیلیں خارج کر دیں۔ عدالت نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

خیال رہے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ نے لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ الیکشن ٹربیونل کے روبرو اپیل دائر کی، جس میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا

اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ ریٹرنگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا، ریٹرننگ آفیسر نے تجویز کنندہ کا تعلق این اے 133 سے نہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔ جمشید چیمہ نے اپیل میں دعویٰ کیا تجویز کنندہ بلال حسین کا تعلق اسی یونین کونسل سے ہے۔

درخواست میں تحریک انصاف نے نشاندہی کی کہ تجویز کنندہ کا شناختی کارڈ، ڈومیسائل تمام دستاویزات این اے 133 سے ہے، اس لیے ریٹرننگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے ریٹرننگ آفیسر نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور ان کی کورنگ امیدوار مسرت جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔

ریٹرننگ افسر نے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کے تجویز کنندہ حلقے کا نہ ہونے کی بنیاد پر کاغزات نامزدگی مسترد کیے تھے۔ مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز کی جانب سے ریٹرننگ افسر کے روبرو اعتراضات دائر کیے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘پاکستان میں قابلیت کی کمی نہیں، محض چند سال میں قابل اذہان نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا’

Read Next

‘سوشل میڈیا پر واقعات جس تواتر سے آ رہے ہیں لگتا ہے سندھ میں قانون کی اہمیت نہیں’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے