• جولائی 31, 2021

پی ٹی آئی نے پاکستان کی 71 سالہ تاریخ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد ( ) سابق مشیر خزانہ و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا بیانیہ ہے کہ وہ پاکستان کے قرضے واپس کر رہی ہے، اور ان کا یہ بیانیہ حقائق کے برعکس ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایک پیسہ قرض واپس نہیں کیا، پی ٹی آئی نے جو قرضہ بڑھایا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،ڈھائی سال میں پی ٹی آئی پاکستانی 71 سالہ تاریخ کا تمام ریکارڈ توڑ دیا ہے، نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جب اقتدار میں آئی تو پاکستان کا قرض اس وقت 6000 ارب تھا، اور جب گئی تو 14000 ارب قرض تھا، 8 ہزار ارب کا قرضہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں بڑھا لیکن کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ پیپلز پارٹی نے قرضہ واپس نہیں کیا، جب ہم نے حکومت میں آئے 14 ہزار کا قرضہ تھا، اور جب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت گئی تو اس کو 25000 ارب کا ملک پر قرضہ تھا، تقریباً 10660 ارب کا قرضہ 5 سالہ مدت میں بڑھا، اور اس کے دوران 35000 ارب کا قرضہ ری رول کیا گیا، لیکن جب تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو قرض 25000 سے بڑھ کر ڈھائی سال میں 37457 ارب روپے ہو گیاہے،عمران خانہ نے سالانہ 5000 ارب روپے قرضہ بڑھا رہے ہیں جبکہ ہمارے دور میں 2000 ارب سالانہ قرضہ بڑھایا جاتا تھا،مسلم لیگ (ن) کی نسبت 241 فیصد زیادہ بنتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے جو پیسہ واپس مانگا وہ بھی عمران خان نے چین سے لیکر واپس کیا اس میں حکومت نے سرکاری خزانہ سے کوئی رقم نہیں ڈالی تھی، پاکستان تحریک انصاف کا قرضہ واپسی کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

یوسف رضا گیلانی بمقابلہ عبد الحفیظ شیخ، سب کی نظریں اسلام آباد کی نشست پر

Read Next

چونسٹھ (64) فیصد پاکستانی بغیر آیو ڈین ملا نمک استعمال کر رہے ہیں ، گیلپ سروے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے