• ستمبر 18, 2021

پی ٹی آئی حکومت کے تین سال پورے ہو گئے مگر کوئی تبدیلی نہیں آئی: سعد رفیق

لاہور: ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے تین سال پورے ہو گئے مگر کوئی تبدیلی نہیں آئی، سونامی نے ملک کا بہت نقصان کیا، افغانستان جیسے اہم ایشو پر بھی قومی قیادت سے مشاورت نہیں کی گئی۔

سابق وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر پارٹی سے لوٹے اکٹھے کر کے حکومت بنائی گئی، وزیر اعظم اور وزرا بدترین کارکردگی کو اچھا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، تین برسوں میں سرکاری ادارے تنزلی کا شکار ہوئے اور صرف اپوزیشن کا احتساب ہوا۔

ادھر لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ برادرن کے خلاف پیراگون ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے، تاہم جج کی عدم تعیناتی کے باعث کارروائی 23 ستمںبر تک ملتوی کر دی گئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مینار پاکستان واقعہ: 407 مشتبہ افراد شامل تفتیش، 92 افراد گرفتار

Read Next

سابق حکمرانوں کی ترجیحات صرف ذاتی نمود و نمائش تھی: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے