• اپریل 11, 2021

پی سی بی 2020ء ایوارڈز کا اعلان، بابر اعظم، محمد رضوان، فواد عالم، نسیم شاہ بازی لے گئے

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سال 2020ء کے ایوارڈز کا اعلان کردیا، بابر اعظم کو موسٹ ویلیو ایبل اور وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 2020ایوارڈ کا اعلان کر دیا، 12کیٹگریزمیں ایوارڈز کی نامزگیوں کا فیصلہ آزاد جیوری نے کیا۔ بابر اعظم کو دو ایوارڈ دئیےگئے، کپتان کو موسٹ ویلیو ایبل اور وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا، فواد عالم کو انفرادی کارکردگی کا ایوارڈ مل گیا۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ کوبیسٹ ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹرکا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ایمرجنگ ڈومیسٹک کرکٹر کا ایوارڈ وکٹ کیپر روحیل نذیر کے نام رہا۔ کامران غلام کو ڈومیسٹک کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ مل گیا۔ آصف یعقوب سال ٹونٹی ٹونٹی کے بہترین امپائر قراردئیے گئے۔ ایمرجنگ ڈومیسٹک بہترین خاتون کرکٹر کا ایوارڈ فاطمہ ثناء کو ملا، عالیہ ریاض بیسٹ وومن کرکٹر آف دی ایئرقرارپائیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کیا کرونا وائرس کی نئی قسم ویکسینز کو بیکار کرسکتی ہے؟

Read Next

روحیل نذیر اور حسین طلعت کی شاندار بیٹنگ، پاکستان شاہینز دوسرے ٹی ٹونٹی میں سرخرو

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے