• ستمبر 26, 2022

پی سی بی کا اعظم خان اور قاسم اکرم کو سی پی ایل کیلئے این او سی دینے سے انکار

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کی تاریخوں سے ٹکراؤ کی وجہ سے 2 نوجوان پلیئرز اعظم خان اور قاسم اکرم کو کیریبئن پریمیئر لیگ میں شرکت کا این او سی دینے سے انکار کردیا۔

یکم ستمبر سے شروع ہونے والی سی پی ایل میں اعظم خان کو بارباڈوس رائلز اور قاسم اکرم کو سینٹ کِٹس کی نمائندگی کرنا تھی تاہم اب دونوں کھلاڑیوں کو 30 اگست سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کا کہہ دیا گیا ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کو کیریبئن پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق نوجوان پلیئرز اعظم خان اور قاسم اکرم مستقبل کے پلانز کا حصہ ہیں لہذا وہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کو ترجیح دیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

یوکرینی صدر کا روسی فورسز کے انخلاء تک امن معاہدہ نہ کرنے کا اعلان

Read Next

پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان سیریز کا آخری ایک روزہ میچ اتوار کو کھیلا جائیگا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔