
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 19 ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا لاہور میں آج ہمارا پہلا میچ ہے کوشش کرینگے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کریں۔
اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا کوشش ہوگی کنگز کو شکست دیکر کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کریں۔
پشاور زلمی
کپتان وہاب ریاض، محمد حارث، حضرت اللہ زازئی حیدر علی، شعیب ملک، شیفرون ردرفورڈ، لیام لیونگسٹن، بین کٹنگ، محمد عمر، عماد بٹ اور سلمان ارشاد
کراچی کنگز
کپتان بابراعظم، شرجیل خان، بین کوک بین، محمد نبی، جو کلارک، قاسم اکرم، عماد وسیم، کرس جورڈن، عمید آصف، محمد طحہ اور عامر یامین
واضح رہے کہ ایونٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں کراچی کنگز کو پشاور زلمی جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چیلنج درپیش ہوگا۔
یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں پانچ میچز کھیلنے والی کراچی کنگز اب تک فتح کی تلاش میں ہے جبکہ پشاور زلمی دو میچز میں کامیاب ہوسکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر انکی پانچویں پوزیشن ہے