• جولائی 31, 2021

پی ایس ایل6: کراچی کنگز کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں میچ میں کراچی کنگز کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی طرف سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور شرجیل خان نے کیا، دونوں نے ابتدائی اوورز میں جارحانہ انداز اپناتے ہوئے شارٹس کھیلے۔اس وقت عماد وسیم الیو نے 4 اوورز میں 46 رنز بنا لیے ہیں۔ شرجیل خان 19 جبکہ بابر اعظم25 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 196 رنز کا ہدف دیا، ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور کرس لین نے اننگز کا آغاز کیا، اوپنر بلے باز کرس لین نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 14 گیندوں پر 32 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔کپتان محمد رضوان 43 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ صہیب مقصود نے 34، رلی روسو 7، خوشدل شاہ 6 اور شاہد آفریدی 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عماد وسیم، محمد عامر، وقاص مقصود نے ایک، ایک شکار کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکی ایوان نمائندگان نے 1.9 ٹریلین ڈالرز کا کورونا امدادی بل منظور کرلیا

Read Next

پاکستان سپر لیگ 6: نیشنل سٹیڈیم میں آج گولڈن ربن ڈے منایا جائے گا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے