• مئی 24, 2022

پی ایس ایل 7: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف

لاہور: پی ایس ایل سیون کے تحت آج کھیلے جا رہے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لئے 167 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز مد مقابل ہیں۔ ٹاس کی جیت گلیڈی ایٹرز کے حصے میں آئی، کپتان سرفراز احمد نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کوئٹہ اوپنرز جیسن رائے نے بیٹنگ کا آغاز کیا، تیسرے اوور کی آخری بال پر ویل سمیڈ عثمان شنواری کی بال پر کیچ آوٹ ہو گئے، انہوں نے صرف 10 رنز بنائے۔ جیمز ونس میدان میں آئے جنہوں نے اوپنر جیسن رائے کے ساتھ طویل شراکت داری قائم کرتے ہوئے 12 اوور کے اختتام تک سکور 108 تک پہنچا دیا۔

پی ایس ایل کو انجوائے کرنے کے لیے زندہ دلان لاہور سمیت ملک بھر سے آئی شائقین کی بڑی تعداد قذافی سٹیڈیم میں موجود ہے، بچے اور خواتین بھی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کر رہے ہیں، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، شٹل سروس کے ذریعے شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم پہنچایا گیا۔

کرکٹ میلے کا دوسرا میچ شام ساڑھے سات بجے قذافی سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا جس میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین زور کا جوڑ پڑے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نا اہل حکومت کسی کو بات کرنے دینا نہیں چاہتی: ناصر حسین شاہ

Read Next

Weather Update Today | Pakistan Weather | 20 February 2022

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے