• جنوری 17, 2022

پی ایس ایل 7: عاطف اسلم اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگانے کیلئے تیار

لاہور: معروف گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ آفیشل ترانہ آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گااور ایونٹ سے قبل اور میچز کے دوران وینیوز پر بجایا جاتا رہے گا۔ یہ ترانہ پی ایس ایل 7 کے انعقاد پر شائقینِ کرکٹ کے جوش و جذبہ کی عکاسی کرتا ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر کو درپیش کووڈ 19 کی اس غیرمعمولی صورتحال کے دوران شائقینِ کرکٹ کیلئے تفریح کا باعث بنے گا۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ عاطف اسلم پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ گنگنائیں گے جبکہ آئمہ بیگ نے گزشتہ ایڈیشن کا آفیشل ترانہ “گروو میرا” بھی گنگنایا تھا۔

نغمے کے پروڈیوسر عبداللہ صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا ترانہ تیار کرنا کسی بھی موسیقار کے لیے ایک خواب کی مانند ہوتا ہے، یہ اعزاز دینے پر پی سی بی کے مشکور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ ، دونوں معروف گلوکار ہیں اور اس ترانے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے پر انہیں فخر ہے۔ ایک ایسا ترانہ تیار کرنے کی کوشش کی ہے جو کھیل کی روح کے مطابق ہو، یقین ہے کہ شائقین کرکٹ کو یہ ترانہ بہت پسند آئے گا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے گزشتہ کچھ ایڈیشنز کے ترانوں پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تھا جبکہ ابتدائی ایڈشنز کے ترانوں کو جو مقبولیت ملی وہ اب تک کسی اور ترانے کو حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اقوام متحدہ کا افغان خواتین، لڑکیوں کے حقوق کی صورتحال پر اظہار تحفظات

Read Next

ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں کی اکثریت پاکستان کا دورہ کرے گی: پیٹ کمنز پُرامید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے