• مئی 24, 2022

پی ایس ایل 7، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری

لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز آج اپنا آخری لیگ میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیل رہا ہے، جہاں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اہم ترین میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ کراچی کنگز نے 2 تبدیلیاں کی ہیں، کرس جارڈن اور محمد نبی کی جگہ عمید آصف اور لیمن بے ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے، کوشش کریں گے کہ بڑے مارجن سے میچ جیتیں۔

کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ لاہور کے خلاف میچ میں فتح کے بعد مورال بلند ہوا، اچھا بھی بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ایونٹ کا اختتام فتح کے ساتھ کرینگے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے یہ میچ اہم ہیں،اگر اسلام آباد اپنا میچ جیت جاتی ہے تو وہ فائنل فوز کے لیے کوالیفائی کر جائے گی تاہم اگر اسلام آباد اپنا میچ ہار جاتی ہے اور کوئٹہ اپنا میچ جیت جاتی ہے تو تب فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عمران خان کی حکومت ہچکولے کھارہی ہے،انکےاراکین ہم سے رابطہ کرر ہے،خواجہ آصف

Read Next

بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا اصل چہرہ نظر آیا، مولانا فضل الرحمان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے