• جنوری 21, 2022

پی ایس ایل 7، بابراعظم کراچی کنگز کےکپتان بن گئے

کراچی:  پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کے حکام نے سیزن کیلئے بابر اعظم کو کپتان مقرر کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق بابر اعظم آل راونڈر عمار وسیم کی جگہ کراچی کنگز کی قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، انہیں پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں قیادت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میری پوری کوشش ہو گی کہ بطور کپتان 100 فیصد کارکردگی دکھاوں، مجھے جب کوئی ذمہ داری دی جاتی ہے تو کوشش کرتا ہوں کہ بہتر سے بہتر پرفارم کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کنگز میرے لئے فیملی کی طرح ہے، پچھلے 5 سال سے وہیں کھیل رہا ہوں، اس مرتبہ ٹیم انتظامیہ نے مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے کپتانی کی ذمہ داری دی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جعلی اکاؤنٹس بلاول بھٹو زرداری کی سیاست کا اصل چہرہ ہے: حسان خاور

Read Next

بارباڈوس برطانوی بادشاہت سے نکل کر آزاد جمہوریہ بن گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے