• اکتوبر 16, 2021

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا انعقاد مشکلات کا شکار، ٹیموں کو حتمی فیصلے کا انتظار

لاہور:a پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے انعقاد میں مشکلات حائل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں جس پر بات چیت کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، ویڈیو لنک اجلاس میں فرنچائز مالکان اور بورڈ حکام نے شرکت کی، ٹیمون کو حتمی فیصلے کا شدت سے انتظار ہے۔

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز مشکلات میں پڑنے لگے ،بھارتی اور جنوبی افریقہ کے براڈکاسٹرز کو ابو ظہبی آمد پر مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق معاملات پر غور کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں ابو ظہبی میں منعقد ہونے والے بقیہ میچز پر بات ہوگی،ا جلاس کے بعد پی ایس ایل بقیہ میچز پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مذکورہ ایونٹ کورونا کے باعث پہلے بھی تعطل کا شکار رہا ہے، قبل ازیں بھارت اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں، براڈ کاسٹر اور آفیشلز کو ویزے جاری ہونے اور تمام ٹیموں کے آج ابوظہبی جانے سے متعلق اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اطالوی سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ بھی مکمل ، آئرلینڈ کے ڈین مارٹن نے کامیابی سمیٹ لی

Read Next

سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 1 ماہ تک محدود کرنیکی تجویز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے