• جون 14, 2021

پی ایس ایل 6 کی تیاریاں، سرفراز احمد سمیت مزید 6 کھلاڑی اور آفیشلز ابوظہبی چلے گئے

لاہور:  پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کھیلنے کیلئے سرفراز احمد سمیت مزید 6 کھلاڑی اور آفیشلز براستہ بحرین ابو ظہبی چلے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ سرفراز احمد سمیت ابوظہبی جانے والے 6 افراد میں سے 2 افراد کا تعلق کراچی جبکہ 4 کا لاہور سے ہے ،کرکٹرز ذیشان اشرف اور زید عالم سمیت مزید دو افراد پہلے لاہور سے کراچی پہنچے جبکہ کراچی سے سرفراز احمد اور میڈیا منیجر عماد حمید روانہ ہوئے۔

پاکستان میں موجود 7 افراد کے ویزے تاحال جاری نہیں ہوئے، سات افراد میں تین کرکٹرز عمر امین، آصف آفریدی اور محمد عمران شامل ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی: ضلع وسطی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

Read Next

ڈی آئی خان اورایبٹ آباد میں اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ پر 80 فیصد سے زائد کام مکمل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے