• جولائی 30, 2021

پی ایس ایل 6 پلے آف مرحلہ، سلطانز آج اسلام آباد یونائیٹڈ، زلمی کراچی کنگز سے ٹکرائیں گے

لاہور:  پی ایس ایل سکس پلے آف مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ آج ملتان سلطانز سے ٹکرائیں گے، دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا آمنا سامنا ہو گا۔

پی ایس ایل سکس کے پلے آف مرحلے کا آج سے آغاز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ شام چھ بجے شروع ہو گا۔ جو جیتا وہ اسکندر کے مصداق، فاتح ٹیم ڈائریکٹ فائنل میں رسائی پائے گی۔ شکست خوردہ اسکواڈ کو دوسرے الیمینیٹر میں موقع ملے گا۔ ہفتے کو ایونٹ کے 30 ویں میچ میں یہی دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، سرفہرست ریڈ شرٹس نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے سلطانز کو 4 وکٹ سے شکست دی۔

دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کا مقابلہ ہو گا۔ پہلا الیمینیٹر رات 11 بجے کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم کو فائنل کا ٹکٹ کٹانے کے لیے 22 جون کو ایک اور امتحان سے گذرنا ہو گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

انتہا پسند یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، فلسطینیوں سے شدید جھڑپیں

Read Next

اچھے اخلاق کے لوگ ظاہری اور باطنی خوبصورت ہوتے ہیں: شبنم مجید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے