• جولائی 28, 2021

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 80 رنز سے شکست دیدی

ابوظہبی: پاکستان سپرلیگ کے سپر ٹاکرے میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرزکو اسی رنز سے شکست دے دی، ایک سو ستر رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہورقلندرز کی ٹیم نواسی رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پی ایس ایل سکس کے سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری، ایونٹ کے بڑے ٹاکرے میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 80 رنز سے شکست دیدی۔

لاہور قلندرز کا کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، فخرزمان، بین ڈنک، محمد حفیظ اور سہیل اختر ناکام رہے، لاہورکی جانب سے جیمز فالکنر بائیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانزکے شاہنواز دھانی کاخطرناک اسپیل، چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، عمران خان نے تین، بلیسنگ موذربانی نے دو اورعمران طاہرنےایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ تھا، کپتان محمدرضوان دس رنز بنا کر چلتے بنے، ریلی روسو اور صہیب مقصود نے ٹیم کو سنبھالا، صہیب مقصود نے 60 رنزکی جارحانہ اننگز کھیلی، خوشدل شاہ 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ سہیل تنویر نے آخری اوورز میں باؤلرز کی خوب درگت بنائی، چھبیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کے ٹو پر مہم جوئی کیلئے روانہ

Read Next

‘محمد عامر ناقص کارکردگی پر ڈراپ ہوئے، ٹیم میں انٹری کیلئے دروازے کھلے ہیں’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے