• جولائی 31, 2021

پی ایس ایل 6: لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری

کراچی:پی ایس ایل 6 کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔ اوپنر بلے باز فخر زمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم میں کپتان سہیل اختر، فخر زمان، جو ڈینلی، محفیظ، بین ڈنک، سمتھ پٹیل، ڈیوڈ ویزے، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور سلمان مرزا شامل ہیں۔ ملتان سلطان کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، کرس لین، جیمز وائنس، ریلی روسو، شہیب مقصود، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کرولس بریتھوتھ، سہیل خان، عثمان قادر، شاہنوا دھانی شامل ہیں۔ پی ایس ایل 6 میں اب تک تمام ٹیمیں دو دو میچز کھیل چکی ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندر کی ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے، پی ایس ایل فائیو کی فاتح کراچی کنگز تیسرے، پشاور زلمی چوتھے، ملتان سلطانز کی ٹیم پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ پی ایس ایل 6 میں ملتان اور کوئٹہ کی ٹیمیں اپنے پہلے دونوں میچز ہار گئیں تھیں، پشاور زلمی ایک میچ میں فاتح رہی جبکہ ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لاہور قلندر کی ٹیم نے اپنے دونوں میچ جیتے ہیں۔ کراچی کنگز نے دو میچز کھیل کر ایک میں فتح پائی جبکہ ایک میں اسے شکست ہوئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جوبائیڈن کے حکم پر شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پر فضائی حملے

Read Next

عالمی ثالثی عدالت: عمر اکمل پر 12 ماہ کی پابندی، 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے