• جولائی 28, 2021

پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ کا آج زلمی، کنگز کا قلندرز سے جوڑ پڑے گا

لاہور:  پی ایس ایل سکس میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی سے مقابلہ ہو گا جبکہ دفاعی چمپئن کراچی کنگز سرپرائز ناکامیوں سے دوچار لاہور قلندرز سے جوڑ پڑے گا۔

شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کرکٹ میلہ عروج پر، شدید گرمی کے باوجود کھلاڑی پرعزم ہیں تو پرستار بھی سرگرم ہیں۔ آج دو میچ شیڈول ہیں، لیگ کا چھبیسواں میچ دوبار کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہو گا، دونوں ٹیمیں شام چھ بجے میدان میں اتریں گی۔ کھلاڑیوں کی تیاریاں مکمل، آفیشلز کے پلان بھی فائنل ہیں۔ شاداب الیون کو وِننگ ٹریک پر آنے، نمبر ون بننے کا مان ہے تو جارح مزاج آصف علی اور نوجوان موسیٰ خان ٹیم کی جان ہوں گے۔ پشاور زلمی کا بھی مورال ہائی ہے، ٹاپ پوزیشن پر نظریں جما لیں۔ کپتان وہاب ریاض کو کامران اکمل، شعیب ملک اور حیدر علی سے امیدیں ہیں۔

دوسرا میچ رات گیارہ بجے شروع ہو گا، لاہور قلندرز اور مسلسل ناکامیوں سے دوچار کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے، دونوں ٹیموں تمام خامیاں بھلا کر جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ قلندرز کے بیٹسمین محمد حفیظ اور فخر زمان کچھ کر دکھانے کو بے تاب ہیں، بولرز میں شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی اسپیڈ گن چلانے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب ورلڈ کلاس بابراعظم اور تجربہ کار محمد عامر پرفارمر بنیں گے، کھلاڑیوں کے جوشیلے انداز اور دعووں نے پرستاروں کو بھی پرجوش کر دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سپیکر قومی اسمبلی نے 7 ارکان کے ایوان میں داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی

Read Next

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے