• جولائی 30, 2021

پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائیٹڈ آج دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کیخلاف اِن ایکشن ہو گی

لاہور:  پی ایس ایل 6 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، ایونٹ میں نمبر ون لاہور قلندرز کو 28 رنز سے ہرا کر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمانے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے خلاف اِن ایکشن ہو گی۔

شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں پی ایس ایل سکس کا بائیسواں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان ہو گا، واحد مقابلہ رات نو بجے شیڈول ہے، دفاعی چیمپن کنگز کی تیاریاں مکمل، پلان بھی فائنل کر لئے۔

دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے نمبر ون لاہور قلندرز کو 28 رنز سے ہرا کر حیران کر دیا، ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ گذشتہ شب ریڈ شرٹس نے لاہور قلندرز کے خلاف سات وکٹ پر ایک سو باون رنز بنائے، ٹاپ آرڈر کے لڑکھڑانے کے بعد آصف علی فاتحانہ 75 رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے۔

جواب میں فخر زمان اور کپتان سہیل اختر نے مزاحمت دکھائی، پھر بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت، پوری ٹیم انیسویں اوور میں 124 رنز پر ڈھیر، 8 بیٹسمین ڈبل فگر میں نہ جا سکے۔

اتوار کو دوسرے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو آٹھ وکٹ سے پچھاڑ دیا، شاہنواز دہانی نے چار شکار کیے، مرد میدان بنے، 167 رنز کا ہدف ملنے پر کپتان محمد رضوان کے ناٹ آؤٹ بیاسی رنز سے سلطانز فتح یاب ہوئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پنجاب کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

Read Next

پنجاب کا2653 ارب روپےکا بجٹ پیش،تنخواہوں میں اضافہ،نیا ٹیکس نہ لگانےکا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے