• مئی 24, 2022

پی ایس ایل کا 22 واں میچ: پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل

لاہور: پی ایس ایل سیون کے دوسرے راؤنڈ کے تگڑے مقابلے جاری ہیں۔ آج صرف ایک میچ کھیلا جائے گا، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام ساڑھے سات بجے کرکٹ ایکشن شروع ہوگا۔ لاہور قلندرز کے خلاف 8 وکٹ کی شکست سے دوچار ہونے والی ٹیم کوئٹہ نے جیت کے ساتھ کم بیک پر نظریں جمالیں۔ دوسری جانب پشاور زلمی نے بھی ایونٹ میں دوسری مرتبہ گلیڈی ایٹرز کو ہرانے کے لیے کمر کس لی ہے۔

کرکٹ دیوانوں کو شعیب ملک، سرفراز احمد اور جیسن رائے سے اچھی پرفارمنس کی امید ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں تین تین میچز جیت چکی ہیں۔ بہتر رن ریٹ کے باعث کوئٹہ کی چوتھی اور پشاور کی پانچویں پوزیشن ہے۔

یاد رہے اہم مقابلے میں جیت حاصل کرنے والی ٹیم کے لیے پلے آف تک رسائی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سابق چیف جج کیخلاف توہین عدالت کیس: رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم

Read Next

بہت جلد ایسے لوگوں تک پہنچنے والے ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے: وزیراعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے