• مارچ 5, 2021

پی ایس ایل میچز، 20 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے دوران تماشائیوں کو سٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ جمعرات کو نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں پی سی بی حکام نے شرکت کی، صحت کے حکام کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے سے جاری کردہ گائیڈلائن کے ساتھ 20 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم جانے کی اجازت ہوگی۔ایونٹ 20 فروری سے 22 مارچ تک کراچی اور لاہور میں جاری رہے گا۔فیصلے کے مطابق ’اب نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کُل 7500 جبکہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں 5500 تماشائی ٹکٹیں حاصل کرکے سٹیڈیم میں بیٹھ کر لائیو ایکشن سے محظوظ ہو سکیں گے۔‘اس دوران دونوں ادارے، این سی او سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ، مشترکہ طور پرصورتحال کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں گے جس کے بعد غور کیا جائے گا کہ آیا تین پلے آف میچز اور فائنل کے لیے تماشائیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے یا نہیں۔این سی او سی کے مطابق پلے آف میچز کے لیے مارچ میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارتی تاریخ کے کامیاب ترین گلوکار کمار سانو آج تک نیشنل ایوارڈ سے محروم

Read Next

نریندر مودی سے کہتا ہوں مسئلہ کشمیر ہمارے ساتھ مل کر حل کریں: وزیراعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے