• اگست 2, 2021

پی ایس ایل: ملتان سلطانز کو چیمپئن بنوانے والے اینڈی فلاور کو قومی کوچ بنائیں: اظہر محمود

لاہور: پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) میں ملتان سلطانز کو چیمپئن بنوانے والے اینڈی فلاور کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پی ایس ایل میں ملتان سلطانزکے باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ اینڈی فلاور پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیوں نہیں بن سکتے۔ ان کے ساتھ 2 پی ایس ایل سیزن اور ٹی 10 لیگ میں بھی ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے، انہیں جدید دور کی کرکٹ کا بہت علم ہے۔ ان کی کوچنگ کا سٹائل بہت اچھا ہے وہ سب کی سنتے ہیں اور پھر اس پر سوچ سمجھ کر بہترین فیصلہ لیتے ہیں۔

46 سالہ اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی کامیابی کے پیچھے اینڈی کا کوچنگ انداز اور صحتمند ٹیم کا ماحول پیدا کرنے کی ان کی صلاحیتیں بنیادی وجوہات تھیں اور وہ قومی ٹیم کیلئے گیم چینجر ثابت ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے محمد رضوان کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین کپتان ہیں، ملتان سلطانز کے بیٹسمین صہیب مقصود نے بھی پی ایس ایل کے دوران اچھا پرفارم کیا اور ہمارے پاس ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر شاہنواز دھانی بھی تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شہزادی ڈیانا کی آج 60 ویں سالگرہ، شہزادہ ولیم اور ہیری کی شاہی تقریب میں ملاقات متوقع

Read Next

پاکستان کسی دباؤ پر چین سے تعلقات تبدیل نہیں کریگا: وزیراعظم عمران خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے