• نومبر 30, 2020

پی ایس ایل فائیو کے چار میچز کیلئے غیر ملکی کرکٹرز کی کراچی آمد کا سلسلہ جاری

کراچی:پاکستان سپرلیگ فائیو کے بقیہ چار میچز میں شرکت کیلئے غیر ملکی کرکٹرز کی کراچی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے، کراچی کنگز، لاہورقلندر، ملتان سلطان اور پشاور زلمی کے اب تک 10 غیر ملکی کرکٹرز کراچی پہنچ چکے ہیں، ڈیرن سیمی کل کراچی پہنچیں گے۔ کراچی پہنچے والے غیر ملکی کرکٹرز میں کراچی کنگز کے کیمرون ڈیلپورٹ، چیڈوک والٹن اور ایلکس ہیلز سمیت ملتان سلطان کے روی بوپارہ، رائلی روسوو، فیبئن ایلن، پشاور زلمی کے کارلوس بریتھ ویٹ، ثاقب محمود اور لاہور قلندرز کے سمیت پٹیل اور بین ڈنک شامل ہیں۔ ملتان سلطان کے عمران طاہر، جیمز ونس اور کوچ اینڈی فلاور آج کراچی پہنچیں گے جبکہ پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرین سیمی کل کراچی آئیں گے۔ پی ایس ایل کے بقیہ میچز14نومبر سے17نومبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے بند دروازوں میں کھیلے جائیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جوبائیڈن کی فتح کا امریکہ بھر میں‌ جشن جاری، ٹرمپ انتخابات کے چوری ہونے پر بضد

Read Next

فرنچ ساحل سمندر پر بادبانی کشتیوں کے مقابلے شروع، 33 سیلرز نے مہارت کے جوہر دکھائے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے