• مئی 24, 2022

پی ایس ایل سیون کے دوسرے مرحلے کا آج آغاز، ملتان سلطانز کا پشاور زلمی سے ٹاکرا

لاہور:  پی ایس ایل سیون کے دوسرے مرحلے کا آغازآج سے لاہور میں ہو گا، ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم ملتان سلطانز کا پشاور زلمی سے مقابلہ ہو گا۔

پاکستان کرکٹ کے بڑے برانڈ سپر لیگ سیون کے دوسرے مرحلے کا بھی انتظار ختم، زندہ دلان کے شہر میں کرکٹ سٹارز جگمگائیں گے، چوکے چھکوں کی بہار آئے گی، وکٹیں بھی لگاتار گریں گی۔

کرکٹ دیوانے پرجوش ہیں، قذافی سٹیڈیم کی رونقیں دوبالا ہو گئیں، پریکٹس سیشنز میں کھلاڑی اِن ایکشن ہو رہے ہیں۔ دوسرے مرحلے کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور نمبر پانچ پشاور زلمی کا مقابلہ شیڈول ہے ، میدان شام ساڑھے سات بجے سجے گا ، زور کے جوڑ کا بگل بجے گا۔

دونوں ٹیموں نے تیاریاں تیز کر دیں، آج کا پلان بھی فائنل کر لیا۔ شام کو ٹھنڈی ہواؤں میں کرکٹ کا آئیڈیل موسم متوقع ہے، اوس سے گیند کے گیلے ہونے سے کھیل کا مزہ کرکرا ہو سکتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان میں کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق

Read Next

سانحہ سیالکوٹ مقدمے کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ہو گا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے