• ستمبر 27, 2022

پی ایس ایل سیون، لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز آج آمنے سامنے ہوں گے

لاہور:  پی ایس ایل سیون دوسرے راؤنڈ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔

لاہور میں کرکٹ میلے کے دوسرے روز ہوم ٹیم لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا شیڈول ہے، شام 7:30 بجے قذافی سٹیڈیم میں کرکٹ ایکشن شروع ہو گا۔
رضوان سلطانز کی شان ہوں گے تو فخز زمان قلندرز کا مان بڑھائیں گے۔ زندہ دلان لاہور نے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور راشد خان سے وننگ پرفارمنس کی امید لگا لی۔

دوسری جانب رضوان الیون کے سٹارز شان مسعود، ٹم ڈیوڈ اور خوشدل شاہ بھی لاہور کو ہرانے کے لیے تیار ہیں۔

آخری پانچ مقابلوں میں قلندرز کو سلطانز پر برتری حاصل ہے تاہم سیزن سیون کے پہلے راؤنڈ میں لاہور کے خلاف جیت کے بعد ملتان کا مورال ہائی ہے، کرکٹ دیوانوں کو شاہین اور رضوان میں ایک اور تگڑے مقابلے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لندن پولیس چیف کریسیڈا ڈک نسل پرستی سمیت سکینڈلز سامنے آنے پر مستعفی

Read Next

انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان نہ ہونا مایوس کن تھا:جیمز ونس

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔