• جولائی 30, 2021

پی ایس ایل سکس، اسلام آباد یونائیٹڈ کا آج رات 9 بجے پشاور زلمی سے ٹاکرا ہو گا

لاہور:  پی ایس ایل سکس میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز بھی آؤٹ ہو گئی، آج واحد میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم ملتان سلطانز کے خلاف فائنل میں مدمقابل ہو گی۔

شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کرکٹ سپر ہٹ، پی ایس ایل دوسرے الیمینٹر میں آج پشاور زلمی اور دو بار کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہو گا، میچ رات 9 بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے پاس فائنل میں رسائی کا آخری موقع ہے۔

جیتنے والی ٹیم 24 جون کو ملتان سلطانز کے خلاف ٹائٹل کی جنگ لڑے گی، گذشتہ رات ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنز سے پچھاڑ دیا،181 رنز کے ہدف کے مقابلے ریڈ شرٹس 19 اوور میں 149 رنز پر ڈھیر ہو گئی، شاندار بولنگ کارکردگی پر سہیل تنویر مین آف دی میچ بنے۔

پہلے الیمینیٹر میں پشاور زلمی نے دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کا سارا غرور خاک کر دیا، ہیوی ویٹ ٹیم اور مینجمنٹ کے اسکواڈ نے اہم میچ میں 175 رنز بنائے۔ ٹاپ اسکورر بابر اعظم کے 53 رنز بھی بے کار گئے۔ جواب میں پیلی جرسی اوپنر حضرت اللہ زازئی کا بلا دفاعی چیمپئنز کے لیے بلا بن گیا، 38 گیندوں پر دس چوکوں، پانچ چھکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے، مرد میدان قرار پائے۔ اسی دھواں دھار اننگز پشار زلمی نے 19.5 اوور میں پانچ وکٹ پر ہدف پورا کر لیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جو بائیڈن کا ابراہیم رئیسی سے ملاقات کا کوئی پلان نہیں، ایرانی صدر کے بیان پر امریکی ردعمل

Read Next

صبور علی کو روزانہ بلاک کر کے سوتی ہوں: کنزہ ہاشمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے