• جون 14, 2021

پی ایس ایل بقیہ میچز کیلئے مزید 4 کھلاڑیوں کو یو اے ای کے ویزے جاری

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز کے لیے مزید 4 کھلاڑیوں کو یو اے ای کے ویزے جاری کردیئے گئے، جو پہلی دستیاب فلائٹ سے ابوظہبی پہنچ جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز سے پہلے مزید چار کھلاڑیوں عمر امین، حماد اعظم، خالد عثمان اور آصف آفریدی کو ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

چاروں کرکٹرز کو پہلی دستیاب فلائٹ سے ابوظہبی پہنچانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں، صرف ایک کرکٹر عمران رندھاوا کا ویزہ تاحال جاری نہیں ہوا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایشیا کی بہترین جامعات میں 16پاکستانی یونیورسٹیزبھی شامل

Read Next

سندھ کیساتھ متعصبانہ روئیے کی مذمت کرتا ہوں: مراد علی شاہ کا وزیراعظم کو خط

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے