• جنوری 16, 2021

پی آئی اے کی تشکیل نو: عملہ کی دو درجہ بندیاں، تعداد نصف کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی ایئر لائن کی تشکیل نو کے ذریعے عملے کی درجہ بندی اور عملے کی تعداد نصف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس مقصد کے لئے پی آئی اے کے بیڑے میں 16 نئے جہاز شامل کرنے اور ہر جہاز پر 130 اہلکار لانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔

قومی ایئر لائن کی ری اسٹرکچرنگ پلان کے تحت ملازمین کی تعداد 12900 سے کم کر کے 7 ہزار 500 کی جائے گی۔ پی آئی اے میں اس وقت 10500 ریگولر اور 2400 ڈیلی ویجز ملازمین ہیں۔ 2021 تک ملازمین کی تعداد 5600 سے 6000 تک محدود کی جائے گی۔ عملہ کم ہونے کے بعد 2021 سے پی آئی اے بریک ایون پر آجائے گا، اس وقت بیڑے میں 29 جہاز ہیں، 2022 تک 16 نئے جہاز شامل ہونے سے تعداد 45 ہو جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

صدر مملکت عارف علوی نے انسدادِ ریپ آرڈیننس 2020 ء کی منظوری دیدی

Read Next

بے بنیاد مقدمات سے حکومت کو کچھ نہیں ملے گا: شاہد خاقان عباسی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے