• اکتوبر 27, 2020

پی آئی اے میں جعلی ڈگری والے 25 ملازمین معطل

قومی ائیرلائن پی آئی اے نے سزا اور جزا کا عمل شروع کرتے ہوئے ایک ماہ کے دوران 52  ملازمین کے خلاف کارروائی کی۔

پی آئی اے کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق جون کے مہینے میں 52 ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی جن میں سے جعلی ڈگریوں پر 25 ملازمین کو معطل کیا گیا۔

مراسلے کے مطابق مسلسل غیر حاضری پر 21 اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ملازم کو معطل کیا گیا۔

مراسلے میں بتایا گیا ہےکہ آفیشل انفارمیشن کو سوشل میڈیا پر لیک کرنے پر بھی 2 ملازمین کو معطل کیا گیا ہے جب کہ  قابل اطلاق رولز کی خلاف ورزی پر 2 ملازمین کو تنزلی اور دوران ڈیوٹی کام سے غائب ہونے پر ایک ملازم کو معطلی کی سزادی گئی۔

مراسلے کے مطابق اچھی کارکردگی پر 11 ملازمین کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں لوڈشیڈنگ 8 گھنٹے تک جا پہنچی ، رات گئے بھی بجلی کی بندش

Read Next

پاکستان اور عمران خان ساتھ نہیں چل سکتے: بلاول

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے