• مارچ 5, 2021

پی آئی اے کے طیارے کو ملائشیا میں حکام نے تحویل میں لے لیا

اسلام آباد: ملائشین حکام نے پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ قبضے میں لے لیا۔ پرواز پی کے 895 کراچی سے آج کوالالپمور پہنچی تھی۔

2015 میں پی آئی اے نے یہ طیارہ ویتنامی کمپنی سے لیز پر لیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پر اقدام اٹھایا گیا، لیز کی رقم تقریبا 14 ملین ڈالر ہے۔

اُدھر ترجمان پی آئی اے نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ معاملہ برطانوی عدالت میں زیر سماعت ہے، یہ ناقابل قبول صورتحال ہے جس کے لئے حکومتی سطح پر سفارتی طور پر مسئلے کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پرواز کے مسافروں کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے جبکہ سفر کے متبادل انتظامات بھی کر لئے گئے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن ملائیشین حکام سے رابطے میں ہے، پی آئی اے کو مسئلہ جلد حل کرنے کی ہدایت کی ہے، مسافروں کی وطن واپسی کیلئے مناسب انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت کا 18جنوری سے نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

Read Next

انڈونیشیا میں زلزلہ، 37 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے