• دسمبر 1, 2021

پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی: زرداری

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر ے گی۔

آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے صدر میاں حسن ڈار کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق صدر نے گوجرانوالا اور فیصل آباد میں پیپلز پارٹی کیلئے ڈار فیملی کی خدمات کو سراہا۔

آصف زرداری نے ودود حسن ڈار این اے 133 میں اسلم گل کی انتخابی مہم میں گرمجوشی سے شرکت کی تعریف کی۔ میاں ودود حسن ڈار نے سابق صدر کو گوجرانوالا آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں پورے زور و شور سے میدان میں اتر چکی ہے، پیپلز پارٹی کو میاں ودود حسن ڈار جیسے ورکروں کی ضرورت ہے، پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر ے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عدالتی احکامات پر نسلہ ٹاور مسمار کرنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری

Read Next

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن، قانون سپریم کورٹ میں چیلنج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے