• اکتوبر 19, 2021

پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تباہی سرکار پٹرول بم گرا رہی ہے، حکومت عوام پر کچھ تو رحم کرے۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پٹرول کی فی بیرل قیمت 75 ڈالر ہے لیکن حکومت عوام کو 127 روپے لٹر بیچ رہی ہے، پیپلز پارٹی کے دور میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل تھی اور ملک میں پٹرول کی قیمت 113 روپے تھی، حکومت آئی ایم ایف کے سامنے جھک گئی، جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر پابندی کا آج سے اطلاق

Read Next

قومی کرکٹر عمر اکمل امریکا چلے گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے