• جون 22, 2021

‘ پیپلز پارٹی، اے این پی کو آخری بار کہتے ہیں اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں’

سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کا استعفے بھیجنا افسوسناک ہے، ہم پھر بھی دونوں جماعتوں کو موقع دیتے ہیں اور آخری بار کہتے ہیں اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

پی ڈی ایم رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنظیمی ڈھانچے کے تحت دونوں جماعتوں سے وضاحت طلب کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے سیاسی قد کاٹھ کا تقاضا تھا کہ باوقار انداز میں وضاحت کا جواب دیتے۔ دونوں پارٹیز وضاحت دینے کیلیے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کا بھی تقاضا کرسکتی تھیں۔ پیپلزپارٹی اور اے این پی اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں ، ہم آپ کی بات سننے کوتیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ تنظیمی اختلافات چوک پر لے جائیں، پیپلزپارٹی اور اے این پی پی ڈی ایم سے رجوع کریں، پی ڈی ایم عہدوں اور منصب کیلیے لڑنے کا فورم نہیں ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکہ: سیاہ فام شخص کی ہلاکت کیخلاف ہنگامے، 40 افراد گرفتار

Read Next

مبینہ منی لانڈرنگ: جہانگیر ترین اور بیٹے نے ایف آئی اے میں جواب جمع کروا دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے