• مارچ 4, 2021

پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا بھی کورونا وائرس میں مبتلا

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں ہیں۔

جیونیوز کے مطابق صوبائی وزیر شہلا رضا نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آن پر جس کے بعد صوبائی وزیر نے خود کو اپنے گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔

شہلا رضا نے عوام سے دعا کی بھی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2700 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کُل تعداد ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد ہے۔

صوبہ سندھ میں 53 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 54 ہزار سے زائد ہے۔

 

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘پاکستان میں عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی‘

Read Next

عدالت کا سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے