• جولائی 6, 2022

پیپلزپارٹی نے مہنگائی کیخلاف 10 دسمبر سے احتجاج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے مہنگائی کیخلاف 10 دسمبر سے احتجاج کا اعلان کر دیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کا گھر جانا ہی اب ملک کے مفاد میں ہے۔

نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی، مگر حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں کم نہیں کیں، حکومت فی لیٹر پیٹرول پر 27 اور ڈیزل پر 33 روپے سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے، اوگرا نے حکومت کو تیل کی قیمتیں کم کرنے کی سفارش کی، لیکن حکومت نے نہیں کی۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیٹرول 5 سے 8 روپے سستا ہو سکتا تھا، حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں کی ؟ اس کا جواب وزیروں کی فوج کیوں نہیں دے رہی؟ دوسری طرف ہر ماہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ 4 روپے 74 پیسے بڑھا دیئے ہیں، جس سے دسمبر میں عوام سے 60 ارب روپے لوٹے جائیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وفاقی تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنا نامنظور، اساتذہ کا احتجاج

Read Next

سندھ میں بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف ایم کیو ایم کا احتجاج، نعرے بازی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔